لندن(روشن پاکستان نیوز)عالمی سطح پر آئی ٹی سسٹم میں خلل کے باعث برطانیہ میں رواں ہفتے کے اختتام تک پروازوں کی تاخیر اور منسوخی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانیہ سے جانے والی 167 اور آنے والی 171 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا تھا، اس لیے ہیتھرو، گیٹ وک، مانچسٹر اور بیلفاسٹ ائیرپورٹ کے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں مجموعی طور پر 5000 سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سسٹم کی مکمل بحالی میں ہفتوں لگ سکتے ہیں، سائبرسکیورٹی فرم کے ایک اپ ڈیٹ سے پیدا ہونے والے مسئلے سے دنیا بھر میں متعدد اداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔