اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)گریڈ ایک سے 5 کے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی ، اب نصاب میں آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) بھی شامل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی و سرکاری اسکولوں میں آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے نصاب کی منظوری دیدی گئی۔گریڈ ایک سے پانچ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے آئی کیلئے جامع نصاب کومطلع کر دیا گیا ہے۔اسکولوں کے طلبا کو جدید مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے کیلئےدستاویز کواپ ڈیٹ کیاجائے گا۔آئی ٹی اورمصنوعی ذہانت سےمتعلق وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔