بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
مریم نوازآپ کیا سمجھتی ہیں آپکو عوام نے چنا ہے؟ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نےوزیر اعلیٰ پر تنقیدکا نشانہ بنا ڈالا،دیکھیں

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان بھچرنے کہا ہے کہ کیا مریم نواز سمجھتی ہیں آپ کو عوام نے چنا ہے۔اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے فرمایا کہ پانچ سال سے پہلے نہیں جائیں گے، پچھلے دو سال کی نگران حکومت بھی آپ کی ہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سمجھتی ہیں کہ آپ کو عوام نے چنا ہے ، آپ اداروں پر حملہ کررہی ہیں، سپریم کورٹ پر آپ نے فزیکل حملہ کیا ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے لفظی گولہ باری جاری ہے جبکہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی کا عندیہ بھی دے رکھا ہے۔

مزید خبریں