بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
کھجور کی گٹھلی چوری کرنے پر بااثر وڈیرے نے اپنی ہی عدالت لگادی،معصوم بچے پر تشدد

 

میہڑ (روشن پاکستان نیوز)میہڑ میں بااثر وڈیرے نے اپنی ہی عدالت لگادی، بیٹو جتوئی کے علاقے میں کھجور کی گٹھلی چوری کرنے پر بااثر وڈیرے نے معصوم بچے کو یرغمال بنالیا۔ بااثر وڈیرے وہاب جتوئی نے معصوم بچے کو رسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچے کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،معصوم بچہ رو رہا ہے،معافیاں مانگ رہا ہے لیکن تشدد کرنیوالے ظالم وڈیرے پر بچے کی چیخ و پکار کا کوئی اثر نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ ملک میں کمسن بچوں پر تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، معصوم بچے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ واقعات میں کمی اور ان سے نمٹنے کیلئے قوانین تو بنائے گئے ہیں ، لیکن کیا ان پر عمر درآمد ہو رہا ہے؟

مزید خبریں