بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
200 سے زائد پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری

 

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز)بلوچستان میں 200 سے زائد پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا، کانسٹیبل،ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئیز نوکریوں سے فارغ ہونے والوں میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس بلوچستان نے دوسو سے زائد پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اہلکاروں کو لاپرواہی غیر ذمہ داری اور مسلسل غیر حاضری رہنے پر نوکریوں سے بر خاست کیا گیا ہے۔کانسٹیبل،ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئیز نوکریوں سے فارغ ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد مکران اور کوئٹہ کے اہلکاروں کو فارغ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں