بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
اپنی گیس دوسرے ممالک کی ایل این جی سے مہنگی پڑ رہی ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی گیس دوسرے ممالک کی ایل این جی سے مہنگی پڑ رہی ہے۔ حکومت پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہی ہے اور نئی پالیسی پر کام رہے ہیں۔وزارت پٹرولیم کی نئی پالیسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ دنیا میں ایل این جی بہت مہنگی ہے۔ لیکن ہماری اپنی گیس اس سے بھی مہنگی پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ڈسکوری سے 10 ڈالر اور درآمد ی ایل این جی 8 سے 9 ڈالر میں ملتی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ مسئلہ کہاں پر ہے اس کو حل کر رہے ہیں۔ حکومت پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہی ہے اور نئی پالیسی پر کام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ بھی ایک اہم فیکٹر ہے جس سے نقصانات ہو رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں ایل این جی کی مارکیٹ بھی بڑھ رہی ہے۔ قطر 33 فیصد ایل این جی سپلائی زیادہ کر رہا ہے۔

مزید خبریں