بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
معروف اداکار ٹیپو شریف کے والددنیا ئے فانی سے چل بسے

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)معروف اداکار ٹیپو شریف کے والد کا انتقال ہوگیا۔ اداکار ٹیپو شریف نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر کا اعلان کیا۔اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں بتایا کہ اُن کے والد، اُن کے دوست اکرام بھٹی خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

ٹیپو شریف نے بتایا کہ اُن کے والد کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد کراچی کے علاقے کلفٹن کی ابوبکر صدیقؓ مسجد میں ادا کی جائے گی۔اداکار نےوالد کی مغفرت کے لیے دُعاؤں کی درخواست بھی کی۔

مزید خبریں