اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سیشن کورٹ راولپنڈی نے شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔
شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ممتاز نے منسوخ کیے،عدالت نے شیر افضل مروت کو 30 جولائی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔
مزید پڑھیں:قتل کے مقدمہ میں 02 مجرمان عمر قید کی سزاسنادی گئی
شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹر وے کے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری تعمیرات کا الزام ہے،تھانہ نصیر آباد نے 2019 میں شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔