اتوار,  22 دسمبر 2024ء
چینی بس بنانے والی کمپنی کاکراچی میں بسوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)چین کی ایک بڑی بس بنانے والی کمپنی نے کراچی میں انٹرا سٹی، ای وی بسوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔یوٹونگ مڈل ایسٹ کے سی ای او اور دیگر حکام نے آج سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ یوٹونگ بس بنانے کے پلانٹ کی تنصیب کا کام تین ماہ کے اندر شروع ہو جائے گا۔شرجیل میمن نے میڈیا کو بتایا کہ بسیں بنانے والے پلانٹ کی تنصیب اگلے سال تک مکمل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب یوٹونگ کی انٹرا سٹی اور الیکٹرک بسیں کراچی میں تیار کی جائیں گی۔ سندھ کے وزیر نے کہا کہ یہ پلانٹ الیکٹرک اور ہائبرڈ ڈیزل بسوں کو اسمبل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بس پلانٹ کی تنصیب سے صنعتوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بسوں کی تیاری سے زرمبادلہ کی بچت میں مدد ملے گی جبکہ بسوں کی برآمد سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں