اتوار,  22 دسمبر 2024ء
عمرہ کے خواہشمندوں کیلئے پی آئی اے کی جانب سے اچھی خبر ،کرایوں میں کمی کا اعلان

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)ٹورنٹو سے بذریعہ لاہور سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر، قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ قومی ائیرلائن کی جانب سے عمرہ زائرین کو ٹکٹوں میں 15فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، اطلاق رواں ماہ جولائی سے 15نومبر 2024 تک ٹکٹیں لینے والوں پر ہوگا۔مسافر رعایت والی ٹکٹوں پہ یکم اگست سے 15نومبر تک سفر کر سکیں گے۔ پی آئی اے کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں