منگل,  10 دسمبر 2024ء
بڑی سیاسی جماعت کے امیدوار کی گاڑی پرفائرنگ ،تفصیلات خبر میں

کراچی (روشن پاکستان نیوز)پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر میر پور خاص میں گولیاں برسا دی گئیں۔

سید ذوالفقار شاہ پیپلز پارٹی کی سندھ اسمبلی کی نشست کیلئے حلقہ پی ایس 46 سے انتخاب لڑ رہے ہیں، میرپور خاص میں وہ اپنی گاڑی پر محو سفر تھے کہ رتن آباد بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ذوالفقار شاہ کو تشوش ناک حالت میں حیدرآباد میں واقع ہسپتال بھجوا دیا گیا۔ ہسپتال کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان پہنچ گئے،مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے رینجرز کی نفری تعینات کر دی گئی۔

مزید خبریں