بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
ایک اور یونیورسٹی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 6 افراد زخمی

بہاولپور (روشن پاکستان نیوز)بہاولپور میں دی اسلامیہ یونیورسٹی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں یونیورسٹی عمارت کا آدھا حصہ گرگیا، اس حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، یونیورسٹی میں گرمیوں کی چھٹی کی وجہ سے تدریسی عمل بند ہے۔ذرائع نے کہا کہ عمارت گرنے کے دوران یونیورسٹی کا آفس عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔انتظامیہ نے بتایا کہ آگ میڈیا لیب میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ کے باعث دھواں بھر گیا اور فوری طور پر شعبہ ابلاغ عامہ کو خالی کرا لیا گیا، آگ کے باعث 2 ائیر کنڈیشنز، فرنیچر اور لیب کا سامان جل گیا تاہم فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید خبریں