بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر ریلی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاجی ریلی نکالی۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کیا، ارکان اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی۔

سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد ریلی واپس پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی۔ آج ہی رہائی پانے والی پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی تھیں۔ پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں