اتوار,  08  ستمبر 2024ء
پاکستان بھر میں ٹوئٹر کے بعد فیس بُک کی سروس بھی ڈاؤن

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انٹرنیٹ مانیٹر ’نیٹ بلاکس‘ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں ٹوئٹر کے بعد فیس بُک کی سروس بھی ڈاؤن ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے ملک کے مختلف حصوں میں صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز پر فیس بک کی سروس ڈاؤن ہے۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں صارفین کو فیس بُک کے علاوہ انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرنے بھی دشواری کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلی بار محرم میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس فعال ہے: عظمیٰ بخاری

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News