جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی پرپابندی کا معاملہ اٹھا کر در اصل کس اہم معاملے سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے؟ اصل راز کیا ؟بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

 

اسلام آباد (روشن پا کستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فارم 47 والی حکومت مخصوص نشستوں سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی حیثیت کو تسلیم کیا، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور سینئر رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت مخصوص نشستوں سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، ہماری مخصوص نشستوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے آج پریس کانفرنس کی گئی، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی حیثیت کو تسلیم کیا، عطا تارڑ کی پریس کانفرنس ان کی خواہش ہوسکتی ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ مری میں تین دنوں سے کھچڑی پک رہی تھی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم نے جمہوری لبادہ اوڑھا ہوا ہے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم واضح کرے کہ وہ سول مارشل لا کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت مہنگائی عروج پر ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں بجلی کا ریٹ 17 روپے فی یونٹ تھا، آج بجلی کا فی یونٹ ریٹ 85 روپےتک پہنچ چکا ہے، مرغی کا فی کلو گوشت 500 روپے سے زائد ہوچکا ہے، آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی بڑھے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News