بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
حکومت نےپی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ہوم ورک کرلیا، وزیراطلاعات کا دعویٰ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کیلئے ہوم ورک کرلیا، ثبوت بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت رکھیں گے کہ کیسے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ پیپلزپارٹی کو کسی چیز پر اعتراض نہیں ہے۔عطا تارڑ نے سائفر کیس کے ری ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سائفر اور امریکی قرارداد ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ کافی پہلے آ جانا چاہیے تھا۔

مزید خبریں