اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جولائی سے ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز تیار کرلی گئی، جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔