بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
پی ٹی آئی پر پابندی ’بچکانہ، غیر دانشمندانہ فیصلہ‘، اے این پی نے بھی مخالفت کر دی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی، عوام پاکستان پارٹی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی سے متعلق وفاقی حکومت کے اعلان کردہ فیصلے کو بچکانہ اور غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کردی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا سیاسی جماعتوں کا راستہ پابندیوں اور رکاوٹوں سے بند نہیں کیا جاسکتا، تحریک انصاف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن حکومت کا یہ اقدام بیوقوفی ہوگی۔ترجمان اے این پی نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پابندی کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے، تجربات بندہونے پرہی معاملات سدھرسکیں گے۔

مزید خبریں