اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد، فیض آباد میں مذہبی و سیاسی جماعت کی جانب سے دھرنے کا آج تیسرا روز ہے، پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک کا پلان مرتب کر لیا، سڑک پر لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے ہیوی اور عام ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔
فیض آباد مری روڈ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک نائینتھ ایونیو سری نگر ہائی وے استعمال کرے گی، کورال سے ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کھنہ پل براستہ لہتراڑ روڈ پارک روڈ راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کرے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق راول روڈ سے ایکسپریس وے جانے والے مارگلہ ٹاؤن سروس روڈ استعمال کریں گے، ایف ایٹ، ایف نائن، جی نائن، جی ٹین، ایف ٹین،جی الیون، ایف الیون سیکٹر کے رہائشی راولپنڈی جانے کے لئے سری نگر ہائی وے براستہ گولڑہ موڑاستعمال کریں گے۔
لاہور سے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دی گئی ہے، پشاور جی ٹی روڈ سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو 26 نمبر چونگی سے موٹر وے اور راولپنڈی کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: دھرنا کیوں؟
مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک راول ڈیم چوک سے پارک روڈ لہتراڑ روڈ سے ہوتے ہوئے کھنہ پل سے ایکسپریس وے پر پہنچے گی۔