هفته,  27 جولائی 2024ء
9 مئی حملہ کیس: 498 نامزد ملزمان کے ٹرائل کا آج سے اڈیالہ جیل میں آغاز

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) نومئی کو فوجی تبصیبات پرحملوں سے متعلق 12مقدمات کی سماعت راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں آج ہوگی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں کو طلب کر رکھا ہے۔ جج اعجازآصف نامزد 498 ملزمان کےخلاف جیل ٹرائل کا آغازکریں گے۔

عمران خان ،شاہ محمود،شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے ہی حاضری کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ بضمانت پر موجودہ تمام ملزمان حاضری کے لیے اڈیالہ جیل کمیونٹی ہال کمرہ عدالت پہنچیں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے اڈیالہ جیل میں گزشتہ سماعت پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12 اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News