جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
تاجروں کی آمدن کے مطابق ٹیکس تجویز ،کتنی کمائی پر کتنا ٹیکس ہو گا ؟جانیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)تاجر دوست اسکیم میں ریٹیلرز کو رجسٹر کرنے کے معاملے پر ایف بی آر نے 42 شہروں کا ویلیو ایشن ٹیبل تاجرتنظیموں سے شیئر کر دیا۔ذرائع کے مطابق ہر شہر کے تاجروں کی آمدن کے مطابق ٹیکس تجویز کر دیا گیا۔ تاجروں کو 6 لاکھ روپے آمدن پر 1200 روپے ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔دس لاکھ روپے تک کی آمدن پر 60ہزار روپے ٹیکس اور 13 لاکھ 50 ہزار روپے آمدنی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔

اسی طرح 18 لاکھ 33 ہزار روپے آمدنی پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے ٹیکس اور 22 لاکھ 33 ہزار روپے آمدن پر 3لاکھ 60ہزار روپےٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ایف بی آر کی تاجروں کو ماہانہ اقساط میں بھی ٹیکس ادائیگی کی سہولت کی پیشکش کی گئی ہے۔ جمعہ کو تمام ریجینل ٹیکس آفس میں ویلیو ایشن ٹیبل پر مذاکرات بھی ہوں گے اور تاجروں کی مشاورت کے بعد ایف بی آر ایس آر او جاری کرے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News