بدھ,  12 نومبر 2025ء
عوام کو بڑا جھٹکا، بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں 7.12 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومت کی درخواست کو منظور کرلیا۔

اس ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک میں یکساں طور پر ہوگا، جبکہ ماہانہ 200 یونٹس تک کے گھریلو اور صارفین تین ماہ کے لیے اضافے سے مستثنیٰ ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین 201 سے 300 یونٹس فی یونٹ کے صارفین کے ساتھ نیا ٹیرف ڈھانچہ دیکھیں گے، ٹیرف 7.12 روپے سے بڑھ کر 34.26 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔301 اور 400 کے درمیان یونٹ استعمال کرنے والوں کو 7.02 روپے کا اضافہ ہو گا، جس سے ریٹ 39.15 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے نرخ 6.12 روپے سے 41.36 روپے فی یونٹ تک بڑھتے ہوئے دیکھیں گے۔501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں کا ٹیرف 6.12 روپے سے بڑھ کر 42.78 روپے فی یونٹ ہو جائے گا اور 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ریٹ 6.12 سے بڑھ کر 43.92 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔مزید برآں، ماہانہ 700 یونٹس سے زائد صارفین کا ٹیرف 6.12 روپے سے بڑھ کر 48.84 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

دریں اثنا، لائف لائن صارفین، جو ماہانہ 50 یونٹس تک استعمال کرتے ہیں، فی یونٹ 3.95 روپے ادا کرتے رہیں گے۔ 51 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے 7.74 روپے فی یونٹ کی شرح برقرار رہے گی۔نیپرا نے اس ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کی امید ہے۔ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق پورے ملک میں یکساں طور پر ہوگا، کراچی سمیت تمام علاقوں کے لیے معیاری شرح کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں