اسلام آبادا (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹیوں میں وائٹ بال کی ٹیم کی سلیکشن میں مذکورہ فارمیٹ کے کپتان جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ٹیسٹ کپتان شامل ہوں گے۔
5 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں محمد یوسف، اسد شفیق، جیسن گلیپسی اور گیری کرسٹن شامل ہوں گے، جبکہ کپتان بھی کمیٹی کا رکن ہوگا، سلیکشن کمیٹی کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریز ہے۔
واضح رہے کہ سابق سلیکشن کمیٹی کے اراکین وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے۔