اتوار,  22 دسمبر 2024ء
حکومت نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق حتمی حکمت عملی تیار کرلی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق حتمی حکمت عملی تیار کرلی، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کو آپریشن کی وجوہات اور دائرہ کار پر اعتماد میں لے لیا۔وفاقی حکومت نے دہشتگردی، شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپریشن عزم استحکام کے تحت 30 فیصد کارروائیاں، 70 فیصد ڈائیلاگ اور دیگر اقدامات ہوں گے۔خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامی کے باعث دہشتگرد کلیئر کیے گئے علاقوں میں واپس آگئے، سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیوں سے علاقے کلیئر کرواکے صوبائی حکومتوں کے حوالے کیے۔

مزید خبریں