اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، پولیس کا ہر عمل شہریوں کی حفاظت کیلئے ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ترجیح ہے،شہریوں کے تعاون کے بغیر کوئی عمل ممکن نہیں،
ڈی آئی جی اسلام آبادسید علی رضا کا پولیس افسران اور شہریوں کے نام پیغام جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی رضا نے محرم الحرام کے موقع پر پولیس افسران اور شہریوں کیلئے اپنے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، پولیس کا ہر عمل شہریوں کی حفاظت کیلئے ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ترجیح ہے،شہریوں کے تعاون کے بغیر کوئی عمل ممکن نہیں،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے
انہوں نے مزید پولیس افسران سے مخاطب ہوکرکہا کہ آپ ہر سال محرام الحرام میں پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سر انجام دیتے ہیں،انشا اللہ آپ اس بار بھی ثابت کریں گے کہ آپ سب سے زیادہ تربیت یافتہ فورس ہیں، تمام افسران اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر بروقت تکمیل اور نظم و ضبط کو یقینی بنائیں، شہرمیں امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، بہترین فرائض کی انجام دہی پر افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی
انہوں نے شہریوں کو مخاطب ہو کر کہا کہ پولیس کا ہر عمل شہریوں کی حفاظت کیلئے ہے، اس میں آپ ہمارا ساتھ دیں، یہ آپکی پولیس ہے اور ہم آپکی حفاظت کیلئے ہیں اور ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہمارا ساتھ دیں ،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ترجیح ہے، شہری پولیس کے کسی بھی عمل کو جارحانہ مت سمجھیں ہم آپکی حفاظت پر مامور ہیں ،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی عمل کے بارے میں اطلاع کریں ہم اس پر فوری کارروائی کریں گے،شہریوں کے تعاون کے بغیر کوئی عمل ممکن نہیں ،انشا اللہ ہم آپکی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔