اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو تھانہ مری کے مقدمے میں بری کردیا گیا۔ راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان نے شیخ رشید احمد کو مقدمہ سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔
شیخ رشید کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ مری میں درج کیا گیا تھا۔