اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
نثار کھوڑو سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔پی اے سی کے تمام اراکین نے چیئرمین کے طور پر نثار کھوڑو کے نام کی توثیق کی۔

کمیٹی میں قاسم سومرو، سعدیہ جاوید، فرخ احمد، فخر الزمان، خرم کریم سومرو اور سنی اتحاد کونسل کے محمد ریحان راجپوت شامل ہیں۔لاڑکانہ سے منتخب ہونے والے پی پی پی کے ایم پی اے کھوڑو نے اپنے انتخاب کے بعد سندھ کے تمام اضلاع میں فنڈز کے استعمال اور اخراجات کی نگرانی کرنے کا عزم کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز کا غیر قانونی استعمال کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کی ریحانہ لغاری ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور نظم و ضبط کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔فرزانہ حنیف ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے کوآپریٹو سوسائٹیز کی چیئرپرسن منتخب ہو گئیں۔مزید برآں محمود عالم جاموٹ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے جنگلات و ماحولیات منتخب کر لیا گیا۔

مزید خبریں