اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،ممبر پنجاب رویت ہلال کمیٹی عارف سیالوی، مفتی اسحاق ساقی نے کہا ہے کہ لاہور میں محرم الحرام 1446ھ کا چاند نظر نہیں آیا،ان کا کہناتھا کہ پنجاب بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں،لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت7:51منٹ تھا۔
کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا محمد سلفی کی صدارت میں اختتام پذیرہو گیا،مولانا محمد سلفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں مطلع مکمل ابر آلود ہے جس کی وجہ سے چاند نظر آنا مشکل ہے،ان کاکہناتھا کہ مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں، چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
زونل رویت ہلال کمیٹی نے کہاکہ اسلام آباد میں محرم الحرام کا چاند نہیں آیا،وفاقی دارالحکومت میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔