پیر,  08 جولائی 2024ء
ریفائنری پالیسی 2023 کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے ریفائنری پالیسی 2023 کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کمیٹی نے ریفائنری پالیسی 2023 کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی۔پالیسی سے ریفائنریز کی اپ گریڈیشن میں مدد ملے گی۔کمیٹی کو بجلی کے شعبے کی جولائی 2023 سے مئی 2024 تک کے گردشی قرضے کی مفصل رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2024 تک بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے کا حجم 2 ہزار 655 ارب روپے رہا۔کمیٹی نے نجی شعبے کے چھوٹے آبی منصوبوں کے لیے پاور پالیسی 2015 کے تحت میعادی سیکیورٹی پیکج ڈاکومنٹ کی منظوری بھی دی ہے، جس کا مقصد نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News