پیر,  08 جولائی 2024ء
نواز شریف کا پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ، ملک گیر دوروں کے لیے شیڈول کی تیاری شروع

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ملک گیر دوروں کے لیے شیڈول کی تیاری شروع کردی گئی۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیربرائے سیاسی امور اور پارٹی کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان، نوازشریف کے دوروں کا شیڈول تیار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے ضلعی صدور سے رابطے تیز کردیے ہیں، پارٹی کے ضلعی صدور نوازشریف کے دوروں کے حوالے سے تجاویز دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے صوبائی قیادت کو جولائی کے دوسرے ہفتہ میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ بلایا جائے گا، دوروں کا شیڈول فائنل ہونے کے بعد پارٹی صدر تنظیم سازی کے لیے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کی جانب سے پارٹی میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News