پیر,  08 جولائی 2024ء
مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور مصیبت آن پڑی ، بجلی فی یونٹ مزید مہنگی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلز میں کی جائیں گی، اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News