پیر,  08 جولائی 2024ء
ہری پور میں خوفناک حادثہ ،مسافر وین کھائی میں جا گری، 10 افراد جاں بحق ہوگئے

 

ہری پور(روشن پاکستان نیوز) ہری پور میں چہکائی کے قریب مسافروین کھائی میں گرنے سے 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق مسافر وین میں 17 سے زائد افراد سوار تھے اور گاڑی صوابی میرا سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لیکن بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک زخمی مسافر نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا لیکن عینی شاہد کا کہنا تھا کہ گاڑی کی گرفتار زیادہ نہیں تھی گاڑی میں کسی تکنیکی خرابی کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News