اتوار,  07 جولائی 2024ء
چلڈرن ایشین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان نےگولڈ میڈل جیت لیا

 

اسلام آباد (روش پاکستان نیوز) پاکستان نے چلڈرن ایشین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔ریسلر حسن علی بھولا نے 70 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ چلڈرن ایشین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلرحسن علی بھولا نے 70 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں کرغستان کے ریسلر کو چت کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان ریسلر حسن علی بھولا کی کامیابی پر صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن ارشد ستار، قومی کوچ فرید علی،صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہراکرم عرف کالا پہلوان، شفقت علی بلا، رانا عرفان ، چوہدری اصغر اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے ان کو مبارک باد دی ہے۔ گیمز میں یہ پاکستان کا پہلا گولڈ اور مجموعی طور پر دوسرا میڈل ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News