هفته,  23 نومبر 2024ء
میکسیکو سے ایک ٹرک سے 19 تشدد زدہ پراسرار لاشیں برآمد

 

میکسیکو (روشن پاکستان نیوز)میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب ایک ٹرک سے 19 لاشیں برآمد ہوئیں۔ریاستی اٹارنی جنرل کے مطابق ٹرک سے پائی جانے والی لاشوں میں سے 5 افراد کے جسم میں گولیوں کے زخم موجود تھے، لاشوں نے گہرے رنگ کے کپڑے سمیت بارود سے بھری جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں۔

میکسیکو کے صدر نے ہلاکتوں کی وجہ کارٹیل(ڈرگز سمگلنگ) تشدد سے منسوب کیا اور کہا کہ متاثرین میں سے کچھ گوئٹے مالا کے تارکین وطن تھے۔صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 کارٹل گروپس کے درمیان جھگڑا ہوا ہے تاہم علاقے میں موجود لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیاپاس میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ کارٹیلس تارکین وطن اور منشیات کی سمگلنگ کے منافع بخش راستوں پر کنٹرول کے لئے لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ سینالووا کارٹیل اور جلسکو نیو جنریشن کارٹیل کے درمیان لڑی جارہی ہے۔

مزید خبریں