اتوار,  07 جولائی 2024ء
سپریم کورٹ کی جانب سے 8 الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے نوٹیفکیشن معطل

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)سپریم کورٹ نے 8 الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے نوٹیفکیشن معطل کر دیے ، سپریم کورٹ کے حکم نامہ کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن معطل کیے جاتے ہیں۔جسٹس شاہد کریم گوجرانولہ،حافظ آباد ،منڈی بہاوالدین کی انتخابی عذرداری کی درخواستوں پر سماعت کر رہے تھے ،جسٹس چوہدری محمد اقبال فیصل آباد ،جھنگ سمیت دیگر شہروں کی درخواستوں پر سماعت کر رہے تھے ۔
لاہور کی انتخابی عذرداری کی درخواستوں پر جسٹس انوار حسین سماعت سن رہے تھے ،جسٹس سلطان تنویر قصور،شیخوپورہ ،ننکانہ کی درخواستوں پر جبکہ جسٹس عاصم حفیظ پندی بینچ میں درخواستیں پر سماعت سن رہے تھے۔جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس راحیل کامران ملتان بینچ میں اور جسٹس مرزا وقاص بہاولپور بنچ پر درخوا ستو ں پر سماعت کر رہے تھے ، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سب ٹربیولنز معطل کر دئیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News