اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
بھکر میں وین اور ٹرک سے ٹکرا گئی،خوفناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

 

بھکر(روشن پاکستان نیوز)ناصر آباد کےقریب وین اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میانوالی سے جھنگ جارہی تھی جہاں ناصر آباد کے مقام پر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس سے وین میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب کنڈیارو کےقریب قومی شاہراہ پرگاڑی درخت سےٹکراگئی جس سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ گاڑی بینک کا کیش لےکرجارہی تھی۔

مزید خبریں