اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
پاکستان میں سالانہ 55 ارب پلاسٹک بیگز استعمال ہو رہے ہیں، ہر سال 15 فیصد اضافہ متوقع ، سینیٹر شیری رحمان

 

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرپرسن سینیٹ کی سٹینڈنگ برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پلاسٹک بیگ سے پاک عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ملک میں سالانہ 55 ارب پلاسٹک بیگز استعمال ہو رہے ہیں جس کے استعمال میں ہر سال 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔چیئرپرسن سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر نے پلاسٹک بیگ سے پاک بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں پلاسٹک کے تھیلوں کے ماحولیاتی اثرات اور اس کے اندھا دھند استعمال کا جائزہ لیں۔

 

سینیٹر رحمان نے کہا کہ پاکستان کو آلودگی کے سنگین مسئلے کا سامنا ہے کیونکہ ایک بار استعمال ہونے والے تھیلوں کی وجہ سے پانی کے جمود، کوڑا کرکٹ اور انسانوں، آبی اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا۔پلاسٹک کے تھیلوں کو گلنے میں سینکڑوں سال لگتے ہیں اور ان کے جمع ہونے سے ماحول اور صحت کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ہمارے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں کو کچرے کے انتظام میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔”

 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کو روکنے کے لیے متعدد کوششیں کی گئیں تاہم متبادل کی کمی، سست روی اور عوامی آگاہی کے فقدان کی وجہ سے پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال کو روکنے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔سینیٹر شیری رحمان نے درخواست کی کہ “ہر شہری کو پلاسٹک کی اشیاء بشمول تھیلوں پر انحصار کم کرنے، ماحول دوست متبادل کی حمایت کرنے اور پالیسیوں پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔”

مزید خبریں