هفته,  06 جولائی 2024ء
پی آئی اے نجکاری کے التواسے قومی خزانے کو 850 ارب کا نقصان

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کو التوا میں رکھنے سے قومی خزانے کو 850 ارب روپے کا نقصان ہوا۔وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے والے تمام منصوبوں کی تین مراحل میں تیزی سے نجکاری ہو رہی ہے۔ نجکاری کا عمل مروجہ قوانین و ضوابط کے مطابق ہو رہا ہے، مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اونے پونے داموں ادارے نہیں بیچیں گے، زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کریں گے۔ پی آئی اے، اسٹیل ملز اور ریکوڈک جیسے منصوبوں کی نجکاری منسوخ کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔ پی آئی اے کے بعد روز ویلٹ، ایچ بی ایف سی اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی نجکاری ہوگی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پاور جنریشن اور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا عمل ہوگا۔ اسٹیٹ لائف، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بھی نجکاری ہوگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکموں کو بھی آن بورڈ لیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News