هفته,  06 جولائی 2024ء
رپورٹ ایک آزاد پینل کی سفارشات ،اقوام متحدہ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ کی ذمے داری لینے سے گریز

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اقوام متحدہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے متعلق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کی ذمے داری لینے سے گریز کیا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ورکنگ گروپ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ ایک آزاد پینل کی سفارشات ہیں۔ترجمان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست اور بانی پی ٹی آئی کی صورتحال میں مزید مثبت تبدیلی آئے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے دو روز قبل بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ورکنگ گروپ نے بانی پی ٹی آئی کی حراست کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بھی قرار دیا تھا۔رپورٹ میں حکومت پاکستان سے کہا گیا تھا کہ ورکنگ گروپ کو پاکستان آکر بانی پی ٹی آئی کے قید میں حالات کی تحقیقات کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News