هفته,  06 جولائی 2024ء
سرکاری سکولز کی نجکاری کا معاملہ،پنجاب بھر کےاساتذہ کاسڑکوں پر احتجاج

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پنجاب بھر میں سرکاری سکولز کی نجکاری کے معاملے پر پنجاب بھر سے اساتذہ سڑکوں پر آ گئے۔

پنجاب بھر سے اساتذہ ناصر باغ سے سیکرٹریٹ تک ریلی نکال رہے ہیں، پنجاب بھر سے آئے اساتذہ سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کرینگے ، پنجاب حکومت کی جانب سے 13 ہزار سرکاری سکولوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اس کے علاوہ حکومت کے پاس 35 ہزار سرکاری سکول رہ جائینگے ،حکومت پیف کے ذریعے 13 سرکاری سکولوں کی نجکاری کریگی، حکومت پرائیویٹ انتظامیہ کو فی طالب علم 650 روپے ادا کریگی، پرا ئیویٹ انتظامیہ طالب علم کی تعلیم و تربیت کے انتظامات کریگی ۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں کی نجکاری کو روکا جائے اور ایک لاکھ خالی آسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی کی جائے ،پرائیویٹ ٹیچر جب چاہیں گے چھوڑ کر چلے جائیں گے، بچوں کی تعلیم کا حرج ہو گا ،سکولوں کی نجکاری کی بجائے اساتذہ کی بھرتی کی جائے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News