جمعه,  05 جولائی 2024ء
بغیر مداخلت ملاقاتیں ، عمران خان کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست کل جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکیل شعیب شاہین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے دریافت کیا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے میجر اور کرنل کو کیسے فریق بنایا جا سکتا ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ہم نے میجر یا کرنل کو نہیں بلکہ وزارت دفاع کو فریق بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتوا مقدمات پاکستان کا داخلی معاملہ،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا اقوام متحدہ کی رپورٹ پر ردعمل

بعد ازاں عدالت نے اعتراضات دور کرکے پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کر تے ہوئے درخواست کل جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News