جمعه,  22 نومبر 2024ء
گلگت بلتستان میں 4.3 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

گلگت(روشن پاکستان نیوز) گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر یکارڈ کی گئی تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبے مانگ لیے

واضح رہے دو ہفتے قبل اسلام آباد ، پشاور ، شمالی وزیرستان ، باجوڑ ، مالاکنڈ ، سوات  ، چارسدہ ، صوابی ، دیر ، نوشہرہ ، مہمند ، مانسہرہ میں 4.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ اور گہرائی 98 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں