اتوار,  22 دسمبر 2024ء
رونالڈو پینلٹی مس ہونے پرزار و قطار رو پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 

(روشن پاکستان نیوز)یو ای ایف اے یورو کپ 2024 کے اہم اور فیصلہ کُن میچ میں پینلٹی مس ہونے پر کرسٹیانو رونالڈو زار و قطار رو پڑے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دوسرے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال نے سلوونیا کو پینلٹیز پر تین صفر سے شکست دی۔دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف سخت کوششوں کے باوجود مقررہ وقت میں گول نہ کر پائیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹیز پر ہوا۔

سلووینیا کے گول کیپر جان اوبلاک نے پینلٹی کے دوران پرتگالی کھلاڑی کا گول روکا، جس پر اسٹا فٹ بالر رو پڑے، یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔تاہم اگلے ہی منٹوں میں پرتگال نے کھیل کی بازی پلٹ دی اور سلوونیا کو پینلٹیز پر تین صفر سے شکت دے دی۔پرتگال کی جانب سے پہلی پینلٹی کرسٹیانو رونالڈو نے ہی لی جبکہ دیگر 2 پینلٹیز فرنینڈس اور برنارڈو سلوا نے لیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں پرتگالی گول کیپر ڈیوگو کوسٹا کا کردار اہم رہا، انہوں نے پینلٹیز پر حریف ٹیم کے تین گول روک کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔اب جمعہ 5 جولائی کو کوارٹر فائنل میں پرتگال اور فرانس آمنے سامنے ہونگے۔

مزید خبریں