لاہور (روشن پاکستان نیوز)نگران وزیر اعلی کے ویژن کی وزیر اعلی مریم نواز بھی معترف نکلیں، لاہور میں محرم الحرام کے دوران موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محرم الحرام کے دوران موبائل فون سروسز معمول کے مطابق چلیں گی۔پولیس حکام کے مطابق محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 لگانے کے لیے لاہور پولیس نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے، دفعہ 144 لگنے سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی محصوص مقامات پر لگے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال محرم الحرام کے دوران موبائل فون سروس نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔