اتوار,  22 دسمبر 2024ء
سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی گئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی۔بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کےاحکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سرور مغل نےگرین میٹر پر پابندی لگانےکانوٹیفکیشن جاری کیا۔

لیسکو کی جانب سےسولرکنکشن کیلئےاےایم آئی میٹرز کی خریداری کا این او سی دیاجائے گا۔ این او سی کی بنیاد پر صارفین مارکیٹ سے میٹرز کی خریداری کریں گے۔اےایم آئی میٹرز کی خریداری سےصارفین پر 20ہزارروپےکااضافی بوجھ پڑےگا کیونکہ گرین میٹر کی نسبت اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا فرق ہے۔اے ایم آئی میٹرز نصب ہونے سے اووربلنگ اور بجلی چوری میں کمی ہو گی.

مزید خبریں