جمعه,  05 جولائی 2024ء
گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ صدر گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نور خان نیازی کاکہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے بوجھ عوام اور زراعت پر پڑتا ہے، مہنگائی کا طوفان آئے گا، ڈیزل مہنگا ہونے سے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ، یہ بوجھ عوام پر منتقل ہوگا۔نور خان نیازی نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے سپیئر پارٹس اور ٹائرز کے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں، جولائی سے ٹول ٹیکس بھی بڑھادیا گیا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ٹرانسپورٹرز کا شکوہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچنے سے کاروبار متاثر ہوا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News