لیاقت آباد (روشن پاکستان نیوز)لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔ کے الیکٹرک نے اپنے دفتر پر ہونے والے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ لیاقت آباد آئی بی سی کے باہر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک علاقے میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرے۔
تاہم اس دوران مظاہرین نے کےالیکٹرک کے دفتر کے باہر وال چاکنگ بھی کی، اس کے علاوہ مشتعل مظاہرین نے دفتر کے باہر کھڑی کےالیکٹرک کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کر کے منتشر ہوگئے۔