بدھ,  03 جولائی 2024ء
بلوچستان کے شہر میں سڑک کنارے بم دھماکا،3 افراد جاں بحق

 

تربت (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔لیویز حکام کے مطابق تربت کے علاقے گیبن میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔لیویز حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 1 خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔دھماکا ہوتے ہی لیویز فورسز، قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News