بدھ,  03 جولائی 2024ء
سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت شروع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی فل کورٹ کیس کی سماعت کررہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے سکندر بشیر مہمند اپنے دلائل جاری رکھیں گے، پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی دلائل پیش کریں گے جبکہ کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

پی ٹی آئی نے بھی کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔

مزید پڑھیں: عدالت کا عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News