بدھ,  03 جولائی 2024ء
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی۔

فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔

یاد رہے کہ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے، نیا وفاقی بجٹ کل سے نافذالعمل ہوگا، 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لاگو ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پنشنرز اور مزدوروں کو ریلیف دیا ہے، وزیر اعظم

واضح رہے کہ گزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوایا گیا تھا، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر کو ارسال کیا۔

قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل پاس کیا تھا، بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیراعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں، صدر کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل کل یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News